پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے : چوہدری مشتاق 

May 08, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف ہونیوالی سازش دراصل پاکستان کے خلاف سازش ہے جس کے تانے بانے واضح ہوچکے ہیں اور اس سازش کی تکمیل میں مہرے کا کردار ادا کرنے والے بھی بے نقا ب ہو کر قوم کے سامنے آچکے ہیں پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور بیرونی سازش کے مہروں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی اقتدار کی خاطر قومی غیرت کو دائو پر لگانے والوں کا انجام جلد سامنے آجائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اور انکی اتحادی جماعتوں کے قائدین کہتے تھے خط میں کچھ ہوا توعمران خان کے ساتھ ہونگے خط سامنے آیا تو
 انکوائری کمیشن بنانے کی باتیں کرکے ڈنگ ٹپائو پالیسی اپنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں