انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے: وسیم نقشبندی‘ مفتی شہباز علی

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی ہدایات پرسنی تحریک کے رہنماؤں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور کھانا تقسیم کیا اس موقع پر تحصیل صدر وسیم نقشبندی، صدر علماء بورڈ مفتی شہباز علی سیال، علامہ خلیل احمد جامی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر میدان عمل میں ہے۔ بلاتفریق خدمت انسانیت کرنا عین عبادت ہے،پاکستان سنی تحریک یہ کام صرف اللہ و رسول کی رضا کیلئے سرانجام دے رہی ہے۔ مصیبت زدہ لوگوں کیساتھ خوشی کے چند لمحات گزرنا قلی سکون و اطمینان کا سبب بنتا ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ عید خوشیاں منانے کا مقصد ان کے احساس محرومی کو کم کرنا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ سیاسی نورا کشتی سے نکال کر ہسپتالوں کی حالت زار پر توجہ دے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری میں سرفرست ہے۔سیاست میں مذ ہب کارڈ استعمال کرنا قابل افسوس ہے۔طاقتور ادارے ملک میں موجود سیاسی انتشار ختم کرانے غیر یقینی صورت واضح کرنے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر حاجی اشرف الہی‘ میاں اویس قادری‘ علامہ فیاض حسین چشتی‘ عمردراز چشتی‘ ملک عرفان‘ ملک عبد الرحمان‘ راشد نقشبندی‘ محمد عظیم‘ حیدرعلی ملک‘ خالد جاوید‘ سیٹھ غلام اویس‘ شیخ خالد جاوید‘ راناعدیل‘ ملک شہریارسمیت ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...