جدوجہد جاری ہے ،حقوق لے کررہیںگے:ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ (بیورورپورٹ ) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا  کہ بلوچستان کے ساحل ،بارڈرزپر مافیا کا قبضہ ہے۔بلوچستا ن کے عوام جائز کاروبارسے محروم  اورمظالم کا شکار ہیں ہر طرف لوٹ مار جاری ہے ۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔حق دوتحریک حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گی ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ حقوق لیکر ہی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں عید ملنے والوں اور  بعدازاں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی زراعت ،بارڈ راور ساحل کاروبار پرتوجہ دیکر صوبے میں غربت بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ظالموں کا راستہ روک کر ہم اس ملک میں اسلامی نظام قائم کریں گے۔سرکاری بنجر زمینوں کو غریب عوام میں تقسیم کرکے غربت روزگاری کا خاتمہ کیا جائے بلوچستان میں غربت ،بے روزگاری ،بدعنوانی دوسروں صوبوں سے زیادہ ہے امیروں وغریبوں کیلئے الگ الگ پاکستان قبول نہیں جو سہولیات امیروں کو میسر ہوںوہی غریبوں کیلئے بھی لازمی کی جائیں۔بدقسمتی سے ملک میں غریب وامیر کیلئے الگ نظام ہے۔غریب اسمبلی جائیگا تو غریب کی تقدیر بدلیگی غریب عوام نے سرمایہ داروں ،ظالم طبقے کا ساتھ دیکر ان کے سرمایے میں اوراپنے مسائل میں اضافہ کردیا باربارووٹ لیکر کامیاب ہونے والوں نے غریب عوام ،بے روزگار نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا منشیات ،بے روزگاری ،بدعنوانی وغربت کے خاتمے اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے۔حق دوتحریک ہی مسائل کو حل کرسکتی ہے۔عوام حق دو تحریک کا ساتھ دیںتاکہ لٹیروں کی لوٹ مار ختم اور دیانت دار لوگ سامنیآجائیں اور عوام کے قانونی حقوق مل سکیں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں جماعت اسلامی لٹیروں کے خلاف اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔حق دوتحریک ،جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی عوام کو  مسائل ومشکلات سے نجات دلائیںگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...