پشین (نامہ نگار) متحدہ ترین قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین چیف آف ترین حاجی عبدالروف خان سیگی نے پشین کے تاج لالہ فٹبال سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پشتون اضلاع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ایئر کنڈیشن میں رہنے والے واپڈا حکام ہوش کے ناخن لیں عوام اور زمینداروں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے حکومت کیسکو حکام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری احکامات جاری کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ منشیات جیسا ناسور بڑھتا جارہا ہے جگہ جگہ منشیات کے اڈے قائم ہیں قبضہ مافیا اور چور ڈاکو ؤں نے بھی سر اٹھائے ہیں ۔ انکے خلاف کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے منشیات فروشوں،چور ڈاکو اور قبضہ مافیا کا ساتھ دینے والے علاقے کے خیر خوا نہیں ہوسکتے پشین کے علاقے گوریان میں قتل ہونیوالے نوجوان کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں انتظامیہ فوری نوٹس لیکر مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔
لوڈشیڈنگ نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا: عبدالروف سیگی
May 08, 2022