خضدار (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی گڈانی کے چیف آفیسر وڈیرہ محمّد صالح جاموٹ نے گڈانی ساحل کا دورہ کیا اور لائف گارڈز کو سختی سے ہدایت کی کہ سیاحوں کو گہرے پانی میں جانے سے منع کیا جائے کیونکہ مئی کا موسم ہے اس موسم میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہوجاتا ہے اس لیے گہرے پانی میں جانا خطرے سے خالی نہیں۔ صالح جاموٹ نے لائف گارڈز کو مزید کہا کہ اگر کوئی سیاح آپکی بات ماننے سے انکار کرے تو پولیس کے نوجوانوں کو بتائیں اس موقع پر اسسنٹ چیف آفیسر اصغر حسین انگاریہ بھی موجود تھے۔
چیف آفیسر کا دورہ گڈانی ساحل،سیاحوں کو گہرے پانی میں روکنے کی ہدایت
May 08, 2022