تاشقند (انٹرنیشنل ڈیسک) ازبک صدر کے نمائندہ خصوصی عصمت اللہ ارغائیف نے ایک انٹرویو میں کہا ہم طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں عالمی برادری اجتماعی طور پر یہ مطالبہ کرے تو ایسا سوچ سکتے ہیں۔ تولو نیوز چینل نے رپورٹ میں ان کے بیان کا حوالہ بھی دیا ہے۔ ادھر سنٹر فار یورپی ایشین سٹڈیز اینڈ ڈویلپمنٹ اکیڈمی آف خارجہ امور رشیا کرغیزستان میں افغانستان کے ایشو پر کانفرنس کرائے گی۔