خضدار ( نامہ نگار) جے یوآئی کی مرکزی کونسل کے رکن و ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی طرف سے میونسپل کارپوریشن کے نامزد امیدواروں ،اکابرین جمعیت،سٹی خضدار کے یونٹوں کے امراء نظماء اور سنیئر ساتھیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی امیر مولانا قمرالدین ،ضلعی ناظم عمومی مولانا عنایت اللہ رودینی،مولانا محمد اسحاق شاہوانی،مفتی عبدالقادر شاہوانی مولانا محمد صدیق مینگل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں جے یوآئی کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ خضدار بھر میں سب سے زیادہ امیدوار کھڑا کرکے نمبر ون پارٹی کا اعزاز حاصل کرنے پر جے یوآئی کے اکابرین اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
میر یونس عزیز زہری کا عشائیہ،جے یوآئی رہنماؤں اور بلدیاتی امیدواروں کی شرکت
May 08, 2022