ناصر اور ترین قبیلے کے درمیان تنازع جرگہ 10 مئی کو دکی کا دورہ کریگا

May 08, 2022

کوئٹہ (بیورورپورٹ) ناصر اور ترین قبیلے کے درمیان دکی میں پرانے تنازعے کے حل کے لئے فریقین نے اختیار دے دیا۔تنازع کے حل کے لئے جرگہ تشکیل دے دیا گیا،جرگہ دس مئی کو دکی کا دورہ کریگا۔ دکی میں ناصر اور ترین قبیلے کے درمیان پرانی تنازع حل کے لئے دونوں قبیلوں نے تحریری اختیار چیف آف پشتون سابق صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی کو دے دیا۔اس سسلسلے میں چیف آف پشتون اور پشتون قومی جرگے کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزء کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں جرگہ تشکیل دے دیا گیا۔جس میں نواب زادہ اسفندیار جوگیزئی سردار رحمت اللہ خروٹی،سردار گل مرجان کبزئی،سردار حبیب الرحمان دمڑ،ڈاکٹر نور اللہ کبزئی،سردار قاسم سارنگزئی، سردار احسان اللہ دمڑ،سردار اکبر ترین، سردارنقیب آتمان خیل سردار ہدایت وڑیچی سردارعزیزاللہ کبزئی حاجی رحیم لئونڑ ملاابراہیم جلال زئی حاجی سیدو جلال زئی ملک اعظم حرمزئی ملک لاجور عرف بڈو،ملک نور اللہ شبوزئی،ملک رحیم اتمانخیل، مولوی محمد شفیق دولتزئی مولوی شیرجان دمڑسمیت دیگر قبائلی عمائدین شامل ہیں۔جرگہ دس مئی کو دکی کا دورہ کرکے دونوں قبیلوں کے ذیلی کمیٹیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریگا۔اور ان کے دلائل سنکر موقع ملاحظہ کریگا۔

مزیدخبریں