حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی منیارٹی ونگ کے صدر شمعون شازی نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شرکت اختیارکرلی۔اس سلسلہ میں یہاں کرسچین کالونی میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمعون شازی نے سابق وفاقی وزیر محترمہ سائرہ افضل تارڑ اور سابق ناظم چوہدری امجد پرویز چٹھہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور انکے ساتھی مسلم لیگ ن کے اپنی تمام ترصلاحیتوںکو بروئے کار لائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم چوہدری امجد پرویز چٹھہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے اسکی حقیقت اب پوری قوم پر آشکار ہوچکی ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملکی تعمیر وترقی کے لئے جو انقلابی اقدامات کئے قوم انہیں آج بھی یاد کرتی ہے۔
شمعون شازی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمو لیت اختیارکرلی
May 08, 2022