ملتان (ویب ڈیسک )سینئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہاکہ حساس موضوعات پر کام کرنا کافی مشکل کام ہوتاہے،بہت کم لوگ ہیں جو ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامے یا فلمیں بناتے ہیں، بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل یہ ایک ایسا گھنائوناعمل ہے جس پر حکومتی سطح پر کام ہوناچاہئے۔ان کاکہنا تھا کہ اس موضوع پر فلم ''پکار'' بنائی گئی ہے خود اس فلم کا حصہ ہوں جس میں والدین کو آگاہی دی گئی ہے کہ آنے والے دور کے حساب سے اولاد کی پرورش مزید بہتر کیسے کی جائے
حساس موضوعات پر کام کرنا کافی مشکل ہے:جاوید شیخ
May 08, 2022