کراچی (کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی میں ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹ سے 70 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی، پوائنٹ آف سیلز کے تحت ریٹیلرز سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکوری کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ٹی او نے اپریل 2021 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 65 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، اپریل 2021 میں 13.3 ارب، 2022 میں 18.3 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔