عید الفطر بعد مرغی ،لیموں اور پیاز کی قیمتوں میں تیزی

May 08, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر)عید الفطر کے بعد بھی مہنگائی برقرارہے اورمرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی نہ آسکی جبکہ پیاز کی قیمت80روپے سے100روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں عید الفطر گزرجانے کے بعد بھی مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 365 روپے مقرر کی گئی ہے۔بکرے کا گوشت 1600 روپے سے1700 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت 1200 روپے مقرر ہے۔گائے کا گوشت مارکیٹ میں900روپے سے1000 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔عید کے بعد پیاز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور پیاز 80روپے سے100روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔لیموں1200روپے سے 1600روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔لیموں کی قیمت میں اضافے کی وجہ لیموں کی فصل جلنا بتایا جارہا ہے جبکہ کراچی میں بلوچستان کی پیاز فروخت کیلئے لائی گئی ہے اور دیگر علاقوں کی پیازایکسپورٹ کی جارہی ہے ۔ 

مزیدخبریں