180میگا واٹ، کروٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ مکمل طور پر فعال 

کراچی(کامرس رپورٹر)کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ یونٹ۔1،"ویٹ ٹیسٹ"کے بعد گزشتہ ماہ اپریل میں اختتام پرمکمل طور سے فعال کردیا گیا،یہ یونٹ 180میگا واٹ ریٹڈ ہے،یہ منصوبہ مسلسل قومی گرڈ میں توانائی کے اضافے کا سبب ہے۔720میگاواٹ کے500کے وی سوئچ یارڈ پر مشتمل کروٹ ہائیڈروپاور پراجیٹ نے 2اپریل کو بیک انرجیائزیشن کا حصول ممکن کردکھایا تھا اور اب کروٹ پراجیکٹ کے یونٹ۔1 کی مکمل فعالیت اس منصوبے کیلئے سنگ میل ہے۔یونٹ۔2کیلئے ویٹ لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کروٹHPPٹیم NTDCکے تعاون سے شیڈول کے مطابق باقی یونٹوں کی جانچ اورکمیشننگ کرے گی۔کروٹ ہائیڈرو پروجیکٹ سی پیک کے تحت چلنے والا پن بجلی کا پہلا بڑا منصو بہ ہے۔ یہ منصو بہ 720 میگا واٹ کی استعداد رکھتا ہے اور تکمیل کے بعد اس منصو بے سے تقریبا ً  3.2بلین کلو واٹ صاف توانائی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ یہ منصو بہ ملک میں تقریباً 50 لاکھ صارفین کی بجلی کی طلب کو پورا کرے گا جس کی بدولت بجلی کی فراہمی کا دبائو واضح طور پر کم ہو گا۔ 2022 کے وسط تک اس پروجیکٹ کے کمر شل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ کروٹ پروجیکٹ کیلئے چائنا تھری گورجز کا رپوریشن نے مالی تعاون فراہم کیا ہے اور یہ منصو بہ دنیا میں انفرااسٹر کچر کی ترقی کے عالمی مشن کو ’’ کلین اینڈ گرین تقاضوں ‘‘ کے مطابق پورا کرنے کی راہ میں اہم قدم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن