قومی ٹیم کے امریکی بیس بال کوچ رینڈل آرمز پاکستان پہنچ گئے 

May 08, 2022

لاہور (سپورٹس رپورٹر) امریکی بیس بال کوچ رینڈل آرمز پاکستان پہنچ گئے ۔ینڈل آرمز کا صدرفیڈریشن پاکستان بال فخر علی شاہ اور کپتان عمیر بھٹی نے استقبال کیا ۔ فیڈریشن پاکستان بیس بال نے رینڈل آرمز سے ایک ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔وہ گوجرانوالا میں لگائے جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے ۔ پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان بیس بال ٹیم نے ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر کیلئے تیاری کرنا ہے۔ایونٹ 28 ستمبر سے 5 اکتوبر تک امہ میں ہو گا۔

مزیدخبریں