چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے ضلعی سطح پر چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کلب لیول پر ہاکی کے فروغ کیلئے ایونٹ کو کامیاب بنائیں، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ریجن ہیڈکوارٹر زمیں 15 سے 25 مئی تک چیمپئن شپ منعقد کرائیں، چیمپئن شپ میں تمام کلب ڈیپارٹمنٹ کے چار کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کے مجاز ہوں گے، ایونٹ میں 30 سال تک کی عمر کے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں جبکہ ٹیم میں کم از کم دو انڈر 18 کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...