گجرات (نامہ نگارـ)مسلح افراد کی سابقہ مقدمہ بازی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی، مقدمہ درج، موضع کٹھانہ کا رہائشی محمد عامر اپنے ساتھیوں زین اور ثقلین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اجنالہ سے گاؤں کی طرف آرہے تھے کہ راستہ میں پہلے سے تھڑا لگائے بیٹھے محسن اور شاہزیب وغیرہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں عامر وغیرہ تینوں شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پر عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زین اور ثقلین کی حالت تشویشناک ہے، وجہ عناد سابقہ مقدمہ بازی بتائی جاتی ہے، تھانہ کڑیانوالہ نے مقتول کے والد محمد وارث کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔