گجرات (نامہ نگارـ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرو سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات چوہدری انصر دھول ایڈووکیٹ کی صاحبزادی مسلم لیگی رہنما آصف دھول کی بھتیجی کی تقریب رخصتی میں مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نکاح پڑھایاتقریب میں عدلیہ ، سیاسی ، سماجی ، سرکاری ، وکلاء ، صحافتی ، تاجر برادری ، بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں ایم این اے چوہدری حسین الٰہی ، سابق ایم این اے لیاقت بلوچ ، سابق ایم این اے ڈاکٹر فرید پراچہ ،سابق وفاقی وزیر امتیا صفدر وڑائچ ، صوبائی امیر جماعت اسلامی ، ڈاکٹر طارق سلیم ، سیشن جج رضوان عابد ،ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق ،سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، ایم پی اے چوہدری شجاعت نواز اجنالہ ، ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر ، افضل گوندل ، اعجاز وڑائچ ، ضلعی امیر جماعت اسلامی سید ضیاء اللہ شاہ ، سابق ایم پی اے طارق رائیکہ ، ریاض فاروق ساہی ،بزنس مین امجد فاروق ، انصر گھمن ، ماہر تعلیم افتخار چیمہ ، چوہدری اصغر پسوال ایڈووکیٹ ، چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ ، علی ابرار جوڑا ، حسن مٹو ، چوہدری عمر ساہی، صدر پریس کلب ملک شفقت اعوان ، سید نوید حسین شاہ ، عبدالستارمرزا ، محمود اختر محمود ، ارشد علی ، عاطف ایوب بٹ ، صدر بار راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، سابق صدرگجرات چیمبر طارق بلال ملک ، توحید الزمان ڈوگہ ، ؔڈی ایس پی پرویز گوندل ،چوہدری اعجاز شاہدولہ ، تاجر رہنما جاوید بٹ ، مظہر نت دیگر شریک تھے ۔