عیدالفطر میں  امن و امان   برقراررکھنے پر اظہار اطمینان 

May 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کراچی کے صدر راشد خاصخیلی عفان صغیر و دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے۔ عیدالفطر میں صفائی ستھرائی اور امن و امان کو برقرار رکھنے پر سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کا منشور ہے ہی عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔ تمام کارکنان عوامی مسائل کو حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔رمضان المبارک اور عید کے بعد بھی مستحق افرا د کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ ایچ حسین اخوندزادہکراچی (اسٹاف رپورٹر)اخوندزادہویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ایچ حسین اخوندزادہ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کے بعد بھی مستحق افرا د کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ انسانیت کی خدمت ہی میری زندگی کا مقصد ہے اور آخری سانس تک یہ سفر جاری رہے گا۔

مزیدخبریں