کراچی (اسٹاف رپورٹر)بزم طلباء براڈکاسٹرز کی بانی و چیئرپرسن اور پہلی ایشین ٹورزم گولڈ میڈلسٹ، محترمہ طیبہ متین نے گروپ ممبران کے ہمراہ پاکستان ڈس ایبلڈ فاونڈیشن میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ،جسکی نظامت طیبہ متین نے خود انجام دی۔ مہمانان میں پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد احمد میمن، عزرا بیگم ، بشیر سدوزئی، انجم جاوید، کامران سعید چاؤلہ، شاہد محی الدین، لالہ سلیم، شاہدہ شعیب، ڈاکٹر ساجدہ پروین، سائرہ سلمان، نیلوفر ناز، سیدہ سیما اور دیگر شامل تھے تقریب کے آغاز فاونڈیشن کی ہونہار طالبہ کی جانب سے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ معروف نعت خواں شہلہ سلیم نے حمد پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، ڈش ایبلڈ بچوں نے قومی نغمے پیش کئے۔چئیرمین پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن شاہد میمن نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ بزم طلبائ براڈ کاسٹر گروپ کی بانی و چیئرپرسن طیبہ متین کا پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے بچوں کے لیئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس موقع پر شاہدہ شعیب، ڈاکٹر ساجدہ پروین، عزرا بیگم، نیلو فر ناز، شاہد محی الدین، انجم جاوید، بشیر سدوزئی،اور محسن نقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ڈس ایبلڈ بچوں کے ساتھ عید منانے پر خوشی کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ ہم ڈس ایبلڈ فاونڈیشن کے لیے اور ان بچوں کے لیے ہر ممکن کام اور ان کی بحالی کے لیے جو ممکن ہو سکے گا کریں گے۔ طیبہ متین نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوششیں ہونی چاہئے کہ اسپیشل افراد کی بہتری کے لیئے ہر دم کوشش کرتے رہیں انکی تعلیم و تربیت اور فنی تربیت میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے اور میری اور میرے ساتھیوں کی ہمیشہ ہی یہ کوششیں رہی ہے کہ ہم ایسے افراد کے ساتھ کھڑے ہوں جن کو ہماری ضرورت ہے، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے میرے ساتھیوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے ہم جلد ہی دوبارہ پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کا دورہ کریں گے اور بچوں کے لیے کوئی اور پروگرام کریں گے۔ عیدی ملنے اور اپنے ساتھ عید ملن تقریب سے بچے بہت خوش تھے۔
بزم طلباء عید ملن
بزم طلباء براڈکاسٹرز گروپ کے تحت پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن میں عید ملن
May 08, 2022