بلدیاتی اداروںکی نا قص کارکردگی قابل افسوس ہے،سلیم ترابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اورمیلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہوا،حضورنبی کریم حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کے صدقے میں ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر امن وامان دیکھنے میں آیاجس پر اللہ تعالیٰ کا جتنابھی شکر اداکیاجائے کم ہے، اس پرمسرت موقع پر مرکزی میلادالائنس پاکستان کے جملہ احباب ،قائدین ،اکابرین ،مشائخ عظام، علمائے کرام اورکارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کودل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کی شب وروزکاوشوں سے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے صبروتحمل اور برداشت کے ساتھ حکومتی ظلم وستم جبراور زیادتی کوبرداشت کیا،البتہ رینجرز،پولیس اور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں نے وسائل کے مطابق اپنے فرائض منصبی اداکرنے کی کوششیں کیں جس پر اکابرین اہلسنّت حنفی بریلوی ان کے شکرگزارہیں۔وہ اپنے ساتھیوں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ، جامع مسجد غوثیہ گلبہارکے ٹرسٹی رکن ناصر حسین خاں، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحیدیونس ودیگر کے ہمراہ عید الفطرکے موقع پر شہرکے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران اکابرین، کارکنان اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے عید ملنے کے بعد بات چیت کررہے تھے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی حکومتی عدم تعاون پر دلبرداشتہ نہ ہوں ،ظلم وستم کی سیاہ ان شاء اللہ ختم ہوگی اور خوشی ومسرت کی صبح ہوکر رہے گی، کیونکہ پاکستان کی بنیادوں میں بیس لاکھ سے زیادہ اہلسنّت حنفی بریلوی شہیدوں کا لہوشامل ہے،اس کی آبیاری میں علمائے کرام، مشائخ عظام ،قائدین واکابرین اورکارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کااعلیٰ ترین کردارکسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیروترقی میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے صبروتحمل ،برداشت اوردرگزر کی ایسی نظیر قائم کی ہے جو سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی۔عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اللہ تبارک وتعالیٰ  کے ولیوں کے دامن سے وابستہ ہیںاورحضورنبی کریم حضرت محمدمصطفیٰﷺ کے غلام اپنی ذات میں انجمن ہوتے ہیں،وہ سب کچھ دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔اللہ کے رسول ﷺ لوٹ کھسوٹ،کرپشن اور اقرباء پروری سے اپنے آپ کو ہرلمحے بچائے رکھنے پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں وہ لوگ صاحب اقتدارہوئے جن کو صرف اپنی اور اپنے خاندان کی فکر رہی ،جس کی وجہ سے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں غفلت برتی گئی،قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی کو کبھی بھی اقتدارکے ملنے کی دلچسپی نہیں رہی اور نہ ہی اسلام آبادمیں ہونے والے اقدامات کی فکر کی گئی،لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے،اہلسنّت حنفی بریلوی عوام کی لاتعدادولازوال قربانیوں سے حاصل کئے گئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اقتدارپرستوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے اور چاروں طرف سے مملکت خداداداسلامی جمہوری پاکستان کے خلاف سازشیںکی جارہی ہیں،بلکہ اس میں پہلے سے زیادہ شدت پیداہوچکی ہے، اس صورتحال میں قائدین واکابرین اہلسنّت حنفی بریلوی کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری پڑگئی،تحریک پاکستان میں اپناسب کچھ قربان کردینے والے لاتعدادعوام اہلسنّت حنفی بریلوی چیخ چیخ کر صدائیںلگارہے ہیںکہ خدارا! بیدارہوجائیں، مشائخ عظام،علمائے کرام اور قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی پاکستان بچانے کے لئے میدان عمل میں متحدہوکر نکلیں،پاکستان کی سرزمین میں خزانے ہی خزانے ہیں ،اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہیں ،ہر طرح کی لوٹ کھسوٹ کے باوجودپاکستان ایک ایٹمی قوت ہے،پوری دنیاکے مسلمانوں کی نظرین پاکستان کی طرف ہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز بھی پاکستان ہے،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے قائدین واکابرین اہلسنّت حنفی کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑے ہیں ،محراب ومنبرسے اٹھنے والی صدائیں پاکستان کو مستحکم کرنے میں اہم رول اداکرسکیں گی، پاکستان بچانے اور اسے تعمیروترقی کی طرف گامزن کرنے میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپناسب کچھ قربان کردینے کا جذبہ تحریک حصول پاکستان کی طرح ہی رکھتے ہیں،وہ دن دورنہیں ہے جب اسلامی جمہوری پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلاکرنے والے اپنے منطقی انجام کو پہچیں گے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے اس موقع پر اعلان کیاکہ مرکزی میلادالائنس پاکستان میں شامل اہلسنّت حنفی بریلوی تنظیمات وشخصیات پاکستان میں امن وامان کے قیام کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ اپناتعاون جاری رکھیں گے،نگراں حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ رعوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے بنیادی حقوق کی فراہمی پر نظررکھے،سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے اقدامات کرکے قائدین واکابرین اہلسنّت حنفیبریلوی کو اعتماد میں لے کر ان کی تجاویز پر عمل کرے،بصورت دیگر یادرہے کہ آنے والاوقت قائدین واکابرین اہلسنّت حنفی بریلوی کے ہاتھ میں ہوگااور ظلم وستم ،جبروزیادتی کا شکارعوام اہلسنّت حنفی بریلوی سکھ اور چین کا سانس لیں گے اور دنیابھر کے مسلمان پاکستان پر فخرکریں گے ۔
سلیم ترابی

ای پیپر دی نیشن