کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ایم این اے ناز بلوچ کے کوآڈینیٹر اور النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان نے پیپلزپارٹی کے نومنتخب وزراء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی ترقی کے لئے پیپلزپارٹی نے ہر دور میںعوامی امنگوں کے عین مطابق کام کیاہے، جمہوریت کے خاطرقربانی دینے والی جماعت نے عوام کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا ہے،اس موقع پر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، وزیر لیبر سعید غنی، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و مشیر وزیراعلیٰ وقار مہدی، ضلع ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر مشیر وزیراعلیٰ سندھ لیاقت اسکانی، اور ضلع ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عہدیدار علی محمد جان، سبحان ساگر، امیرحاتم خان بھی موجود تھے۔ محمد اسلم خان نے ملاقات میںوزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو وزارت ملنے اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نرسنگ کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے جس پر انہوں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بہت سے کام کرنے ہیں جس کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیر لیبر سعید غنی سے بھی تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیااور نیک خواہشات کااظہار کیا، دوسری جانب جنرل سیکریٹری و مشیر وزیراعلیٰ وقار مہدی کو عید کی مبارکباد دی اور تنظیمی امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں مل کر ہی ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ئوں کی کاوشوں کوفراموش نہیں کرسکتے ان سے آج بھی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے مزید لوگوں سے ملاقات کی اورعید کی مبارکباد پیش کی۔
پیپلزپارٹی نے ہر دور میںعوامی امنگوں کے عین مطابق کام کیاہے،محمداسلم خان
May 08, 2022