ریلوے اسٹیشنوں پر پانی کی بے قدری، بیشتر نل  خراب  الیکٹرک کولروں کی حالت بھی بہتر نہیں، پانی کا ضیاع جاری

سکھر/ روہڑی(نامہ نگاران)  ریلوے انتظامیہ کی نااہلی سے ریلوے اسٹیشنوں پر لگے الیکٹرک واٹرکولروں کی حالت زار ٹھنڈے پانی کے کولروں کی ٹونٹیاں بھی بوسیدہ ہوکر ازخود رسنے لگی بڑی مقدار میں واٹرفلٹرپلانٹ کا ٹھنڈا پانی بغیراستعمال ضائع ہونے لگا تفصیلات کے مطابق ملک کے اہم اور مصروف ترین ریلوے اسٹیشن روہڑی کے پلیٹ فارموں پر مسافروں کو پینے کا ٹھنڈا پانی پہنچانے کے لئے لگائے گئے الیکٹرک واٹرکولرریلوے انتظامیہ کی عدم توجہ وغفلت کے باعث ناصرف انتہائی خراب ہے بلکہ ان میں لگی پانی کی ٹونٹیوں کی بھی عدم دیکھ بحال کی وجہ سے بوسیدہ صورت حال ہے ٹونٹیاں بوسیدہ اور ناقابل استعمال ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے بیشتر الیکٹرک واٹر کولروں کی ٹونٹیوں سے پینے کا ٹھنڈاپانی ازخود بہتا دیکھائی دیتا ہے جبکہ پلیٹ فارم نمبر1اور2پر لگے ہوئے واٹرفلٹر پلانٹ سے ان الیکٹرک کولروں کو صاف پینے کا پانی پہنچایا جاتا ہے جو انتظامیہ کی غفلت کے باعث دن رات ضایع ہورہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ شدید گرمی میں پہنچنے والی مسافر ٹرینوں کے مسافر جب روہڑی اسٹیشن اترتے ہیں توپانی کے حصول کے لئے انکو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان الیکٹرک کولروں میں یاتوپانی موجود نہیں ہوتا یا پھر ضرورت سے کم دستیاب ہوتا ہے ایسی صورت حال میں مسافروں کو مجبورا روہڑی اسٹیشن پر موجود کھانے پینے کے اسٹالوں سے منرل واٹر کی بوتلیں خریدنا پڑتی ہیں اس سلسلے میں متعددبار مسافروں نے روہڑی اسٹیشن پر پانی کی قلت اور الیکٹرک واٹرکولروں میں پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب ناہونے کی شکایات بھی کی ہیں تاہم ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تاحال ملک کے بڑے اورمصروف ترین اسٹیشنوں میں شمار کئے جانے والے روہڑی اسٹیشن پر موجود الیکٹرک واٹر کولروں کی حالت زار کا تاحال ناتو نوٹس لیا ہے اور ناہی ان بوسیدہ پانی کی ٹونٹیاں ہی تبدیل کرائی گئی ہیں مسافروں اور روہڑی اسٹیشن پر موجود کھانے پینے کے اسٹال وینڈروں نے ریلوے سکھر ڈویثرن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرک کولروں کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے اور بوسیدہ پانی کی ٹونٹیاں فوری طور پرتبدیل کرائی جائے   

ای پیپر دی نیشن