سکھر(نامہ نگار) شہر بھرمیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں شہرمیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا پہلے ہی انتظامیہ کے لئے چیلنج بناہوا تھا وہی امسال بھی ماہ رمضان کے دوران انتظامیہ کی پرائز کنٹرول کرنے میں ناکامی کا تسلسل جاری رہا اور بے بس انتظامیہ کی جانب سے عوام کو منافع خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑ رکھا ہے یہ وجہ ہے کہ شہر بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور ان میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے شہریوں نے اس حوالے سے من پسند قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب مفلوک الحال افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود غریبوں کے حالات نہیں بدلے‘ اب تو خودکشی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔