i ابھی طالبان کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں: نمائندہ ازبک صدر

May 08, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ازبک صدر کے نمائندہ خصوصی عصمت اللہ ارغائیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں عالمی برادری اجتماعی طور پر یہ مطالبہ کرے تو ایسا سوچ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں ان کے بیان کا حوالہ بھی دیا ہے۔ ادھر سنٹر فار یورپی ایشین سٹڈیز اینڈ ڈویلپمنٹ اکیڈمی آف خارجہ امور رشیا کرغیزستان میں افغانستان کے ایشو پر کانفرنس کرائے گی۔

مزیدخبریں