کرم پور ( نامہ نگار ) چوہدری طاہر انور واہلہ ہر حلقہ پی پی 234وہاڑی سے الیکشن لڑیں گے اور تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی انہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے مرکزی رہنما مہر شبیر احمد سیال نے کرم پور پریس کلب کرم پور میں صحافیوں سے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چوہدری طاہر انور واہلہ کی تحریک انصاف کیلئے بڑی قربانیاں ہیں ۔ چوہدری طاہر انور واہلہ نے ابتدا ہی میں وہاڑی میں تحریک انصاف کو مضبوط کیا ۔ اس موقع پر پنوں خاں بلوچ اور دیگر تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے۔