رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کیلئے بلدیاتی اداروں سے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کا ڈیٹا طلب کرلیاتفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ نئے مالی سال کیلئے ضلع رحیم یارخان کے بلدیاتی اداروں سے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کا ڈیٹاطلب کرلیا اور آئندہ بجٹ میں علاقائی سطح پر تعمیر وترقی کے منصوبوں کے اجراء کیلئے خطیر فنڈز مختص کرنے کیلئے منصوبوں کی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 10لاکھ روپے سے لیکر 1 کروڑ روپے تک کے ترقیاتی منصوبوں کی اگلے مالی سال کیلئے منظوری دی جائے گی،میونسپل کارپوریشن ،تحصیل کونسلز اورمیونسپل کمیٹیاں 10 لاکھ سے لیکر1 کروڑ روپے تک کے بڑے منصوبے ارسال کرسکیں گی ،جبکہ میونسپل کمیٹیاں اور یوسی سطح پر 5لاکھ سے 20 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کروائے جائیں گے ۔
ڈیٹا طلب