خانیوال (نمائندہ خصوصی)عبد الرحمان خان کانجو وزیر مملکت برائے امور داخلہ کا شام کوٹ انٹر چینج خانیوال پہنچنے پر شاندار اور فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا,بلاشبہ عبد الرحمان خان کانجو کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات اور قیادت سے لازوال محبت پہ پورے جنوبی پنجاب کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن خانیوال غلام شبیر ساقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔