ماؤں کا عالمی دن ”ورلڈ مدرز ڈے“ آج 8مئی اتوار کوبھرپور انداز سے منایا جا ر ہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن ”ورلڈ مدرز ڈے“آج  8مئی اتوار کوبھرپور انداز سے  منایا  جا ر ہا ہے. اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دیناہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ماں کی شان اور عظمت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے سرکاری نجی ٹی وی چینلز سے بھی ماں کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ماں کے عالمی دن کی ابتدا 8مئی1914ء میں اس وقت کے امریکی صدر ووڈ ولسن کے حکم پر ہوئی جنہیں اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت تھی اس وقت سے ماں کا یہ عالمی دن ہر برس ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں پورے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔پاکستان بھر میں بھی ماں کی عظمت کے اعتراف میں یہ عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنی ماؤں کو خصوصی تحائف،گلدستے اور پھول پیش کریں گے جبکہ جن کی مائیں ان سے بچھڑ چکی ہیں وہ ان کی قبروں پر جاکر آنسوؤں کا نذرانہ پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن