ہسپتالوں کے معیارکوبہتربنانااولین ترجیحات میں شامل ہے:وزیراعظم آزادکشمیر

May 08, 2022 | 15:38

ویب ڈیسک

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کو حفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔میرپور میں ڈاکٹروں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں وسیع تر مواقع موجود ہیں اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر کے میڈیکل کالجوں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تحقیق کے فروغ کے لئے جامع پالیسی وضع کی جائے۔

مزیدخبریں