محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ ویو کا انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر براہ راست دھوپ میں جانے سے گریزکریں۔ترجمان نے بتایا کہ ہوا کے زیادہ دبائو کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول کی نسبت چھ سے نو درجے سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ انتہائی گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آبی ذخائر،فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی قلت کا سامناہوسکتاہے۔
آج سے ہیٹ ویو،لوگ غیرضروری دھوپ میں جانے سے گریزکریں:محکمہ موسمیات
May 08, 2022 | 16:54