مہنگائی ، بیروزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کے لاہور ، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں مظاہرے 


لاہور+گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، آئی ایم ایف کی غلامی، مافیا کی لوٹ مار کے خلا ف مظاہروں میں لاہور سمیت وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، قصور،گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میںکارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں نے اس موقع پر مختلف قسم کے بینرز، پینا فلیکس اور چاٹ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اور مہنگائی کو کم کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا پاکستان ایٹمی ملک تو بن گیا، مگر حکمرانوں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، آئی ایم ایف کی بھیک کے سہارے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ سودی نظام کے خاتمے کی باتیں کرنے والے ہی اس کے محافظ بن چکے ہیں۔ سود اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، سود کے خلاف تیس برس قبل پہلا عدالتی فیصلہ آیا تھا مگر ہر دور حکومت نے اس فیصلے سے روح گردانی کی ہے۔ تجارتی خسارہ نو ماہ کے دوران 22ارب 90کروڑ روپے ہے۔ مہنگائی میں 48فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نموانتہائی کم رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔حکمرانوں کو احسا س ہی نہیں کہ عوام کس قدر اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ان لوگوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں، ملک و قوم اس وقت قرضوں کی دلدل میں بری طرح دھنسے ہوئے ہیں۔ حالات سوچوں سے بھی کہیں زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ اور نا اہلوں حکمرانوں سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جائے۔ گوجرانوالہ میںجماعت اسلامی پی پی63 کے زیرانتظام جی ٹی روڈ پر ”مار گئی مہنگائی“ احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانولہ مظہر اقبال رندھاوا، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی63فرقان عزیزبٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 60 انیق حسن رندھاوا نے کہا پاکستان ایٹمی ملک تو بن گیا، مگر حکمرانوں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...