لندن (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز کوپارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔ لندن میں خواجہ آصف نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بحران میں پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا بحران کا سب سے اچھاحل یہ ہے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔خیال رہے 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
خواجہ آصف
نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائےگا، خواجہ آصف
May 08, 2023