پشاور (نیٹ نیوز) بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹاﺅن شپ حدود سے دھماکہ خیز مواد‘ کارتوس اور یوریا برآمد کر لیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد میں 3 کلو بارود‘ 3 کلو یوریا کھاد‘ سیفٹی فیوز‘ کارتوس اور لوہے کے ٹکڑے شامل ہیں۔ بارودی مواد کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا اور نامعلوم دہشت گردوں نے موقع پاتے ہی مواد کو دہشت گردی کیلئے استعمال میں لانا تھا۔
بنوں/ بارود
بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 3 کلو بارود‘ سیفٹی فیوز‘ کارتوس برآمد
May 08, 2023