کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے 26 اضلاع کے بلدیاتی ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تشکر کا اظہار کیا۔ کراچی کی 11 یوسیز میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ 2 پر جماعت اسلامی کامیاب رہی۔ الیکشن کے دوران کراچی‘ حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے واقعات رونما ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 26 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوئے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 19 اضلاع میں 37 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ضمنی الیکشن کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ کورنگی ڈگری کالج پولنگ سٹیشن نمبر 5 لانڈھی ٹاو¿ن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار نے برتری حاصل کر لی۔ پی ٹی آئی کا امیدوار دوسرے جبکہ تحریک لبیک تیسرے نمبر پر ہے۔ لیاری یو سی 2 ایجوکیٹر سکول خواتین بوتھ کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر، جماعت اسلامی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ کورنگی ڈگری کالج پولنگ سٹیشن نمبر 5 لانڈھی ٹاو¿ن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کو برتری حاصل، پی ٹی آئی دوسرے، تحریک لبیک تیسرے نمبر پر رہی۔ یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے پولنگ سٹیشن نمبر 5 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے فیصل نسیم آگے جبکہ ٹی ایل پی کے یاسین علی دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدوار بالترتیب تیسرے اور چوتھے پر براجمان ہیں۔ یوسی ٹو کے پولنگ سٹیشن نمبر 22 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی نے ضلع غربی میں میدان مار لیا ہے۔ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ تحریک انصاف اور ٹی ایل پی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر رہی۔ ضلع غربی یوسی ٹو کے پولنگ سٹیشن نمبر 18 کے غیر سرکاری، غیرحتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی دوسرے، پی ٹی آئی تیسرے نمر پر ہے۔ یوسی 2 لیاری ٹاو¿ن میں پولنگ سٹیشن 6 پر جماعت اسلامی کے جواد شعیب کامیاب قرار، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر کی پوزیشن دوسری رہی۔ ضلع لیاری خواتین کے پولنگ بوتھ نمبر 2 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر لوہار پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار جواد شعیب کا نمبر دوسرا رہا۔ ضلع وسطی نیوکراچی یوسی6نارتھ ناظم آباد کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے فیصل نسیم پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے حامد شاہد دوسرے نمبر پرہیں۔ ٹاو¿ن کی یوسی 9 سے پیپلز پارٹی کے فرحان قادری وارڈ کونسلر کی نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ کنڈیارو یونین کونسل محبت ڈیرو سیال کی پولنگ سٹیشن تین بہرام (خواتین) کے غیر حتمی نتیجے میں چیئرمین سیٹ کے آزاد امیدوار محمد حسن خشک آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے اسرار احمد خشک دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع بدین وارڈ نمبر 5 میں پیپلز پارٹی کے راجہ سہیل پہلی پوزیشن پر ہیں۔ وارڈ نمبر 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جرنل کونسلر کی نشت پر پیپلز پارٹی کے سکندر شاہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ حیدرآباد یوسی 17 وارڈ 3 کے پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے چیئرمین محمد عثمان ملک پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آزاد امیدوار محمد اسلم نشان باجا دوسرے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار علی رضا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یوسی 137 وارڈ نمبر 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین امیدوار میر ذوالفقار تالپور آگے جبکہ تحریک انصاف کے سیف الرحمٰن دوسرے نمبر پر ہیں۔ یوسی 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے کے مطابق ٹی ایل پی کے چئیرمین کے امید وار محمد رضا آگے، پی ٹی آئی کی امیدوار آرزو فیصل دوسرے نمبر پر ہیں۔ یوسی 5 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجے کے مطابق چیئرمین کی نشست پر پی پی امیدوارامیر علی کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالجبار دوسرے نمبر پر رہے۔ یوسی 66 کے پولنگ سٹیشن ہیرو خان کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی کے اسلم لغاری آگے جبکہ تحریک انصاف کے شاہد حسین لغاری دوسرے نمبر پر ہیں۔ یونین کونسل 66 کے پولنگ سٹیشن مرید دیرو کے نتائج کے مطابق چیئرمین کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار شاہد حسین لغاری آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم خان لغاری دوسرے نمبر پر ہیں۔ خیرپور ناتھن شاہ کی یونین کونسل 22 کے مکمل غیرسرکاری نتیجے کے مطابق چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہد علی کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے شوکت علی دوسرے نمبر پر رہے۔ کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے اصغر کھوسو کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیرمحمد دوسرے نمبر پر ہیں۔ سجاول یونین کونسل 6 کے تمام 8 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار منور علی کامیاب قرار، پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاءاللہ شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔ یونین کونسل نمبر 16، 10 میں سے 4 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ دنیا نیوز کو موصول ہو چکا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار شفقت بھٹو سب سے آگے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار صدیق کلہوڑو دوسرے نمبر پر ہیں۔ پنو عاقل کی یونین کونسل بائیجی کے مکمل غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار شفقت بھٹو کامیاب، جے یو آئی امیدوار صدیق کلہوڑو دوسرے نمبرپر رہے۔ یونین کونسل نمبر 25 کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار الیاس پروزانی کامیاب، آزاد امیدوار محمد خان مرگر دوسرے نمبر پر رہے۔ سندھ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کراچی میں پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ 26 اضلاع میں 292 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیے گئے۔ جیکب آباد، کشمور، شکارپور، نواب شاہ، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور جامشورو میں ایک ایک نشست پر پولنگ ہوئی، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں دو، دو، نوشہرو فیروز، دادو اور ٹھٹھہ میں تین، تین، حیدرآباد میں دس نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمشن نے حیدر آباد میں 2 سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کر دی ۔ الیکشن کمشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے حیدر آبادکی یونین کونسل 119شہید ملت کے پولنگ سٹیشن نمبر 1،3،5 اور 6 میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آر او کو ہدایت کی ہے کہ اس کی رپورٹ ارسال کرے اور شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے ، یہاں پر پولنگ روک دی گئی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے بیان میں کہا کہ کراچی سے کشمور تک عوام نے ایک بار پھر پی پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جایلے ہوں گے۔ یہ کایمابی عوام کے اعتماد‘ قائدین و کارکنان کی قربانیوں اور جیلاوں کی محنت کا ثمر ہے۔ جیالوں کے کندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ عوام کی بلاامتیاز خدمت ہمارا شعار ہے۔ صوبے کی ہر گلی اور محلے کو ترقیاتی عمل کا حصہ بنائیں ہر پاکستانی کا گھر اسی طرح عزیز ہے جیسے بلاول ہا¶س علاوہ ازیں رہنما جماعت اسلامی نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ الیکشن میں پولنگ سٹیشن تبدیل کئے گئے۔ پولنگ سٹیشن پر پیپلز پارٹی نے اپنے لوگوں کو تعینات کیا۔ ہم الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ نیو کراچی کی 2 یو سیز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تحریک انصاف نے کراچی کے بلدیاتی ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن آئینی ذمہداری ادا کرنے میں ناکام رہا۔ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ انتخابی عمل اور الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔
سندھ : 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ، پیپلز پارٹی کو برتری ،بلاول کا اظہار تشکر
May 08, 2023