ملکی نظام کو جمہوری اقدار ، برابری کی بنیاد پر چلایا جائے : جسٹس (ر) تصدق جلانی 

May 08, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملکی نظام کو جمہوری اقدار اور برابری کے اصولوں کی بنیاد پر چلایا جائے۔ کم شرح خواندگی اور عدم اجتہاد کے باعث مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملا ہے۔ انسانی بنیادی حقوق کی حفاظت عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آئین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ لاہور میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان آنجہانی مسٹر جسٹس اے آر کارنیلیس کانفرنس میں اقلیتوں کے حقوق کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انسانی حقوق کا نفاذ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ تقریب میںچیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاءبندیال نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میںشیلڈ بھی دی۔ 

مزیدخبریں