پوری قوم کی دعائیں چےف جسٹس کے ساتھ ہیں :جاوید اسماعیل منڈا 


شرقپور شریف ( نامہ نگار) چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کےلئے پر امن احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت چوہدری جاوید اسماعیل منڈا ملک امتیاز احمد پہلوان چوہدری عنصر علی چوہدری ارشد منڈا نے کی اس موقع پر خطاب کرتے چوہدری جاوید اسماعیل منڈا‘ چوہدری عنصر علی‘ ملک امتیاز پہلوان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ وہ مافیا کہ سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں اور ان کی ثابت قدمی آئین پاکستان کی بقا و سلامتی کی علامت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور ان کی ثابت قدمی ضرور رنگ لائی گی اور الیکشن ہر صورت میں 14مئی کو کرائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن