عوام حکمرانوں کے کسی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانتے :افضال حیدر 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ملک میں قانون کی حکمرانی رائج ہوگی شریف برادران 1997 ءکی تاریخ دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر قوم سپریم کورٹ کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے من پسند اور مرضی کے فیصلے نہیں بلکہ میرٹ کو یقینی بناکر انصاف کے تقاضے اور آئین کی حکمرانی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔عوام حکمرانوں کے کسی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانتے۔ 

ای پیپر دی نیشن