اڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس



قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد جعفر چوہدری، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ خرم ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لائیق چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر محمد اکرم، ڈسٹرکٹ افسر زکوٰة چوہدری اشفاق خاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مہر معوذ اسلم اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسروں نے ان ڈور، آو¿ٹ ڈور ڈینگی تدارک سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپارٹس کی چیکنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنائیں ۔علاوہ ازےں ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کی زیر صدارت پٹرول پمپ کمیٹی برائے حصول این او سی کا اجلاس بھی ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن