شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور میاں تیمورخالد نے ملاقات کی اس دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ، گراس روٹ لیول تک مسلم لیگ (ن) کے بیانیہ کی پذیرائی مریم نواز شریف کے ضلع شیخوپورہ میں کامیاب جلسوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں خالد محمود نے کہاکہ عمران خان کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں جو کچھ بھی وہ کررہے ہیں وہ صرف اقتدار میںآنے کیلئے کررہے ہیں ساڑھے تین سالوں کے دوران ملکی مفادات کیلئے نہیں کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس پر آج تحریک انصاف کے کارکن فخر کرسکیں تحریک انصاف کے دور میں سی پیک جیسے ملکی مفاد والے منصوبہ کو پس پشت ڈال کر قوم کیساتھ گھناﺅنی سازش کی گئی انتخابات جب بھی ہوں مسلم لیگ (ن) بھرپور طریقے سے حصہ لے گی ۔
مریم نواز سے سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود ‘ تیمورخالد کی ملاقات
May 08, 2023