کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل ہونے سے 3ارب ڈالر ز کا فائدہ ہوگا‘ ترجمان محکمہ زراعت

May 08, 2023


لاہور( این این آئی)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل ہونے سے قومی خزانے کو 3ارب ڈالر ز کا فائدہ ہوگا ،کسانوں کو کپاس کی فصل کی کاشت کی جانب راغب کرنے کیلئے بہتر امدادی قیمت کے ساتھ مختلف لوازمات پر سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی ۔ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے کپاس کی کاشت کے رقبے کاہدف50لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے ۔کپاس کی امدادی قیمت8500روپے فی من مقرر کی گئی ہے جبکہ کپاس کے بیجوں پر فی ایکڑ1000 اورڈی اے پی کھاد پر 1000روپے فی بوری سبسڈی بھی دی جائے گی ،زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کیلئے کروڑوں روپے کے نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں