پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ‘لاہور ریجن ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوںکے نام طلب


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ کےلئے لاہور ریجن سے ملحقہ تینوں زونز نے کلبوں سے ٹرائلز کےلئے کھلاڑیوں کے نام طلب کرلئے گئے۔لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ،،تینوں زونز سے ملحقہ کلبز کو دس مئی تک ٹرائلز کےلئے کھلاڑیوں کے نام اپنے ملحقہ زونز کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ، کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جائیں گے ، ٹرائلز کے بعد ہرزون کی 12،12 کھلاڑیوں پر مشتمل آٹھ آٹھ ٹیمیں منتخب کی جائیں گی۔ ،،ٹرائل میچز کے بعد ہرزون کی دودو ٹیمیں منتخب کی جائیں گی۔ پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جون میں کھیلا جائےگا اوراس ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی کےلئے ٹیموں میں شامل کیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن