فیروز والہ : منشیات فروش گینگ کے سرغنہ بوٹابٹ سمیت 8ملزم گرفتار


فیروزوالہ ( نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروش گینگ کے سرغنہ بوٹا بٹ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔پولیس نے نظام پورہ میں چھاپہ مار کر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک منشیات فروش بوٹا بٹ گینگ کے سرغنہ کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 70 کلو چرس اور 20کلو افیون برآمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل،منشیات فروشی، اور ناجائز اسلحہ جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات بتائے گئے ہیں۔ ملزمان نے پولیس کو مخبری کرنے اور منشیات فروخت کرنے سے منع کرنے پر نوجوان اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کو قتل بھی کیا ۔پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن