فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وعدہ تو کے ڈاکو کی لوٹ مار ڈاکو نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ گاڑیوں سے محروم کردیا۔ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت پر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ رانا ٹاو¿ن میں ڈاکو قاسم علی سے 70 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ کھوکھر ٹاو¿ن میں چور امداد کھوکھر کے گھر کا صفایا کرگئے ۔شرقپور روڈ پر دو ڈاکو عاقب حسین سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ہزاروں روپے نقدی ددو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا ‘ ڈاکو فہد اشفاق سے تین لاکھ 15 ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ بھکھی کے قریب چار ڈاکو ناکہ لگا کر محمد ابراہیم و دیگر راہگیروں سے نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔نادرا آفس مریدکے کے باہر انس سے تین ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو فیکٹری مالک اصغر اور اس کے ساتھی سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ ڈاکو موٹر سائیکل محمد نویدسے 80 ہزارکی رقم اوردو موبائل چھین لئے۔ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مختلف علاقوں سے ایک کار اور دس موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔
فیروز والہ :چوریاں ‘ڈاکے ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم
May 08, 2023