رشوت ستانی،جعلسازی‘ محکمہ ٹورازم کے ڈپٹی کنٹرولر سمےت 3 ملازمےن کےخلاف مقدمہ


لاہور (نامہ نگار)محکمہ اےنٹی کرپشن لاہور نے رشوت ستانی،جعلسازی اور دھوکا دہی پر محکمہ ٹورازم پنجاب کے ڈپٹی کنٹرولرحافظ غضنفرعلی سمےت 3 ملازمےن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کردی ہے ۔ ٹرےول اےجنٹ محمد شہباز امےن کی درخواست پرمحکمہ اےنٹی کرپشن لاہور نے محکمہ ٹورازم پنجاب کے ڈپٹی کنٹرولرحافظ غضنفرعلی ، سےکشن اسسٹنٹ رےاض حسےن اورسٹےنو گرافرمظہراقبال چشتی کےخلاف ساڑھے 3لاکھ روپے رشوت،جعلسازی سے رےکارڈ مےں ردوبدل اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کےا ہے۔مقدمے کے مدعی محمد شہباز امےن کے مطابق وہ ٹرےول اےجنٹ ہے ۔ٹرےول اےجنسی کے لائسنس کےلئے ڈپٹی کنٹرولرحافظ غضنفرکو فےسوں کی مد مےں ساڑھے 3لاکھ روپے دئےے، مگر انہوں نے سےکشن اسسٹنٹ رےاض حسےن اورسٹےنو گرافر مظہر اقبال چشتی کےساتھ ملی بھگت کر کے رقم سرکاری خزانے مےں جمع کرانے کی بجائے خود ہڑپ کر لی جبکہ کسی کی جانب سے کےنسل کرانے کیلئے جمع کراےاجانے والا لائسنس غےر قانونی طور پر سرکاری فےس ادا کئے بغےر تجدےد کر کے مےرے نام کردےا۔انہوں نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاےا اور مجھے غےر قانونی طور پر فروخت کےا۔ےہ مافےا غےر قانونی طور پر لائسنس فروخت کر کے فائل گم کر دےتا ہے ۔محکمہ اےنٹی کرپشن لاہور مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کردی ہے جبکہ تےنوں ملزمان کے علاوہ کلر ک ارشد برےار سمےت دےگر ملازمےن کا بھی اس گھپلے مےں کردار کا تعےن کےا جارہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن