لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسرڈاکٹرحسن مدنی کی کتاب”صنفی مشابہت اورتبدیلی جنس کے شرعی احکام“شائع ہوگئی۔ڈاکٹرحسن مدنی نے قرآن وحدیث کی روشنی میں موضوع پرمدلل بحث کی ہے اورٹرانس جینڈرایکٹ کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا ہے 190صفحات کی کتاب میں سعودی سپریم علماءکونسل،فقہی کانفرنس کویت،علامہ ناصرالدین البانی،ڈاکٹریوسف القرضاوی،جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاو¿ن کراچی ،مفتی عبدالستارالحمادکے فتاوی بھی درج ہیں ۔ڈاکٹرشاہ نوازتارڑاوردیگرماہرین قانون نے ڈاکٹرحسن مدنی کی علمی کاوش کو تحقیق کے میدان میں اضافہ اورمکمل ریفرنس قراردیا ہے ۔