مرکزی جمعیت علماءاسلام کا اجلاس ،سیاسی و مذہبی صورتحال پراہم فیصلے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماءاسلام پاکستان(نظریاتی) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص کی زیر صدارت جامعہ قاسم العلوم شیرانوالہ دروازہ لاہور میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سرپرست مولانا میاں محمد اجمل قادری، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا سید چراغ الدین شاہ، مولانا عبدالقادر لون، مفتی محمد ریاض جمیل، مولانا عرفان الحق قادری سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت و بلدستان سے مرکزی جمعیت علماءاسلام پاکستان (نظریاتی) کے نماندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورت حال اور تنظیمی امور کے حوالہ سے تفصیلی غور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں مولانا مفتی احمد علی ثانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلاول بھٹوکا دورہ بھارت اور کشمیر کے حوالہ سے جاندار انداز میں مو¿قف پیش کرنا ایک مستحسن اور بروقت اقدام ہے اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ ایک جماعت کی طرف سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حمایت میں مظاہرے خلاف آئین ہیں۔ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے اس کوکسی کی تائید و مخالفت سے بے نیاز ہور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اجلاس میں مختلف قرار دادیں متفقہ طور پر منظورکی گئیں جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ا گست میں موجودہ قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد ایک ہی روز میں چاروں صوبوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام الیکشن کروائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن