دنیا میں ماں کے رشتے کا کوئی  نعم البدل نہیں ہے:شیخ انوارالحق 

May 08, 2023


لاہور(نیوزرپورٹر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ دنیا میں ماں کے رشتے کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے۔ماں کی ناراضگی اللہ کی ناراضگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ کر اس کی اہمیت واضح کر دی۔ ساری عبادتیں مل کر بھی ماں کی خدمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔حدیث نبوی میں ماں کی عظمت کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ صبح اٹھ کر جو شخص پہلی نظر ماں باپ پر ڈالتا ہے تو اسے ایک مقبول حج کا ثواب ملتاہے۔ ہم سب کو اپنی ماو¿ں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ دنیا میں ماں واحد ہستی ہے جس کی محبت بے لوث ہوتی ہے،صرف ایک دن نہیں بلکہ ہر دن ماں کی خدمت اور عظمت کا دن ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں