لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب سکھائے گئے۔ شیخ الحدیث والفقہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کیساتھ میقات سے احرام باندھنا اور نیت کرنا، عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنا، مزدلفہ میں وقوف کرنا، جمرات کو کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، سرکے بال منڈوانا یاکٹوانا، طوائف وداع کرنا، حجر اسود کا بوسہ، مقام ابراہیم کی زیارت، صفا و مروا کی سعی کرنا، روضہ رسول پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔