لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 155سے نامزد امیدوارشیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ لاہور اویس یونس نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز اپنے انتخابی دفتر میں حلقے کے مختلف علاقوں سے ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں کے وفود اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے قانونی ،سیاسی اور اخلاقی میدان سمیت ہر میدان میں 13 جماعتوں کے امپورٹڈ ٹولے کو شکست فاش دے دی ہے۔ اسی وجہ سے وہ اپنے سیاسی جنازہ نکلنے سے بچنے کیلئے الیکشن اور الیکشن کے انعقاد سے بھاگ گئے ہیں۔