اسلامی عقائد ، مقدسات کے بارے میں گستاخی ناقابل برداشت ہے:عبدالغفور راشد 

May 08, 2023


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اسلامی عقائد اور مقدسات کے بارے میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ اس وقت ملک میں موجود تشدد کی لہر افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مردان میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے ،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔اس سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔قومی رہنماﺅں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسا ماحول پیدا کریں اور اپنے کارکنوں کو تعلیم دیں کہ وہ اسلامی تعلیمات اور اسلامی شخصیات کا تذکرہ کرتے وقت احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔

مزیدخبریں